ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی خواہشات کی روشنی میں حل کیاجائے اور ہندوستان اور ،پاکستان کو اس سلسلے میں بامعنی مذاکرات کرنے چاہییں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی خواہشات کی روشنی میں حل کیاجائے اور ہندوستان اور ،پاکستان کو اس سلسلے میں  بامعنی مذاکرات کرنے چاہییں ۔اطلاعات  کےمطابق کشمیر ی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان  کشمیریوں کو شامل کرکے بامعنی مذاکرات کریں، اس نے کہا کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے لہذا اس کا حل وقت کی ضرورت ہے عمر فاروق نےکہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی خواہشات کی روشنی میں حل کیاجائے۔