سعودی عرب کی امریکہ نواز ظالم و جابر حکومت نے یمن کے غریب عرب ملک کو اپنی وحشیانہ بربریت اور جارحیت کا 500 دنوں سے نشانہ بنا رکھا ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج 110 بار یمن پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 40 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار اور المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ نواز ظالم و جابر حکومت نے یمن کے غریب عرب ملک کو اپنی وحشیانہ بربریت اور جارحیت کا 500 دنوں سے نشانہ بنا رکھا ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج 110 بار یمن پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 40 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 7ہزار سے زائد افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ یمن پر سعودی عرب کی بربریت میں امریکہ بھی برابر کا شریک ہے امریکہ بےگناہ افراد کو قتل کرنے کے لئے سعودی عرب کو مہلک ہتھیار بھی فراہم کررہا ہے۔