پاکستان کے علاقہ کہوٹہ کے رہائشی شخص نے ٹریول ایجنٹ کے دھوکے سے دلبرداشتہ ہو کر سعودی عرب میں اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ کہوٹہ کے رہائشی شخص نے ٹریول ایجنٹ کے دھوکے سے دلبرداشتہ ہو کر سعودی عرب میں اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کردیا۔   ذرائع کے کہوٹہ کے نواحی گاﺅں نارہ مٹور کا رہائشی شاہد اقبال 2 ماہ قبل ٹریول ایجنٹ کے ذریعے سعودی عرب گیا تھا۔ ٹریول ایجنٹ نے شاہد اقبال کو ماہوار 12 سو ریال نوکری کا بتایا، لیکن سعودی عرب پہنچ کر اس کی تنخواہ 7 سو ریال مقرر کی گئی اور 2 ماہ بعد اسے وطن واپسی کا کہہ دیا گیا۔ شاہد اقبال 4 بچوں کا باپ تھا اور جب اس کی موت کی خبر اس کے اہل خانہ تک پہنچی تو گھرمیں کہرام مچ گیا۔ شاہد اقبال کے لواحقین نے حکومت سے ٹریول ایجنٹ کے خلاف کارروائی اور شاہد اقبال کی میت وطن واپس لانے کے لئے مدد کی اپیل کی ہے۔