مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 32 ویں روز بھی کرفیو اور کشیدگی بدستور جاری ہے کشمیر ایک ماہ سے جاری کشیدگي میں اب تک 70 سے زائد افراد جاں بحق اور تین ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ حکومت نے 1300 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیر میں آج بھی کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے ،اننت ناگ ،شوپیاں ،کلگام اور پلوامہ میں پابندیاں لگی ہوئی ہیں، سری نگر ،بارہ مولا،سوپور، ہند واڑہ اور کپواڑہ میں سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔کاروباری مراکز ،تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔ حریت رہنماؤں کی اپیل پر ہڑتال کی 12 اگست تک جاری ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 9 اگست 2016 - 11:40
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 32 ویں روز بھی کرفیو اور کشیدگی بدستور جاری ہے کشمیر ایک ماہ سے جاری کشیدگي میں اب تک 70 سے زائد افراد جاں بحق اور تین ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ حکومت نے 1300 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔