مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو برمنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 141رنز سے ہرادیا ہے۔ اس طرح انگلینڈ نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی ہے ۔میچ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 343کے ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور پور ی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 201 پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 2،سمیع اسلم 70،اظہر علی 38،یونس خان 4، کپتان مصباح الحق 10، اسد شفیق اور سرفراز احمد کوئی رن بنائے بغیر ، یاسر شاہ 7، محمد عامر 16پرپر آئوٹ ہوئے۔ راحت علی 15رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے ووکس ، اسٹیون فن ، جیمز اینڈریسن ، اسٹورٹ براڈ اور معین علی نے دو دو وکٹ اپنے نام کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اورآخری ٹیسٹ اوول میں 11اگست سے کھیلا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 8 اگست 2016 - 00:39
انگلینڈ نے پاکستان کو برمنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 141رنز سے ہرادیا ہے۔