مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین محسنی اژہ ای نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کو خفیہ اسرار فروخت کرنے پرشہرام امیری کو سزائےموت دیدی گئی ہے ترجمان نے کہا کہ شہرام امیری کو امریکہ کے لئۓ جاسوسی کرنے اور خفیہ راز امریکہ کے ہاتھ فروخت کرنے پر سزائےم وت دیدی گئی ہے۔ ایرانی عدلیہ ترجمان نے کہا کہ شہرام امیری نے امریکہ کو ایران کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی تھیں۔ ترجمان نے کہا کہ عدالت نے شہرام کو سزائے موت سنائی گئی تھی اور یہ فیصلہ ایرانی سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔ شہرام امیری ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے لیے کام کرتے رہے تھے اور 2009 میں سعودی عرب کے ایک دورے کے دوران امریکہ پہنچ گئے تھے۔شہرام امیری 2010 میں ایران واپس آگئے جہاں ان سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ اس نے امریکہ کو ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 7 اگست 2016 - 20:18
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کو خفیہ اسرار فروخت کرنے پرشہرام امیری کو سزائےموت دیدی گئی ہے۔