ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد واقع میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے وہابی مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے وابستگی کے الزام میں ایک جرمنی شہری کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد واقع میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے وہابی مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے وابستگی کے الزام میں ایک جرمنی شہری کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جرمن وزارت خارجہ کے مطابق ترک حکومت نے ایک جرمن خاتون کو گھر سے فتح اللہ گولن کی کتابیں ملنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ حکومت نے جرمن خاتون پر فتح اللہ گولن سے روابط کا الزام عائد کیا ہے۔ خاتون سے رابطہ کرنے کے لیے جرمن سفارتخانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم اب تک خاتون سے رابطہ نہیں کیا جاسکا۔ جرمن حکومت نے ترکی میں جاری کریک ڈاون میں ساٹھ ہزار افراد کی گرفتاریوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے پيچھے امیرکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے سعودی عرب ، امریکہ اور اسرائیل کو مدد فراہم کررہا ہے۔