مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق عرب اخبـار السفیر کے تجزيہ نگار عبداللہ زغیب نے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ اسرائیل کا دوست رہا ہے اور اس نے امریکہ کے ساتھ ملکر ہمیشہ اسرائیل کے مفادات کو تحفظ فراہم کرتا رہا ہے ۔ عبداللہ الزغیب کے مطابق سعودی عرب نے فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ تسلط سے لیکر آج تک کبھی بھی اسرائيل کے خلاف کوئی ٹھوس اور سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا اور حتی فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظآلم کی کبھی مذمت تک نہیں کی۔
عرب تجزيہ نگار کے مطابق سعودی عرب نے ہمیشہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے مخالفین کے خلاف اقدامات انجام دیئے ہیں لیکن اس نے کبھی بھی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف آواز تک بلند نہیں کی بلکہ سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کا خطے میں اہم اتحادی ملک ہے جو اسلام اور حرمین شریفین کی آڑ میں اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے اور غاصب صہیونی حکومت اور امریکہ کے مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔ السفیر کے تجزيہ نگار کے مطابق سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی نیابت میں علاقائی ممالک کے خلاف جنگوں کا آغاز بھی کردیا ہے اور اب وہ اسرائیل کی خفیہ حمایت کے بجائے آشکارا حمایت پر کمر بستہ ہوگيا ہے البتہ سعودی عرب کو یمن، عراق اور شام میں تلخ اور تاریخي ناکامیوں کا سامنا ہے سعودی عرب ایران کو بہانہ بنا کر اسرائیل سے آشکارا تعلقات استوار کررہا ہے البتہ امریکہ ، اسرائيل اور سعودی عرب تین شیطانی محور ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کے اصلی اور بنیادی دشمن ہیں۔ اسلامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب ابو جہل، ابو لہبب ، ابو سفیان ، معاویہ اور یزید کی سیرت پر گامزن ہے سعودی عرب اس دور کے سب سے بڑے یزید اور سب سے بڑے شیطان امریکہ کا اہم اتحادی اور حامی ہے۔