امریکہ کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے پارٹی رہنماؤں سے اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور صدارتی مہم تنازعات کا شکار ہوگئی ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 10 پوائنٹس تک گر گئی ریپبلکن پارٹی کے سربراہ نے بھی ٹرمپ کو احمق قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے پارٹی رہنماؤں سے اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور صدارتی مہم تنازعات کا شکار ہوگئی ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 10 پوائنٹس تک گر گئی ریپبلکن پارٹی کے سربراہ نے بھی ٹرمپ کو احمق قراردیدیا ہے۔ نامزد صدارتی امیدوارکے جارحانہ اور متعصب رویے پر ریپبلکن نیشنل کمیٹی کے چیئرمین نے ٹرمپ کو احمق قرار دے دیا، ریپبلکن جماعت کی ڈونر میگ وٹمین نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جذباتی تقریروں نے قوم کو نقصان پہنچایا ہے۔
ریپبلکن جماعت کی حامی ایک تنظیم نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے پر گہری تشویش ظاہر کی، تنازعات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ تازہ ترین سروے کے مطابق ہلیری کلنٹن کے مقابلے میں ٹرمپ کی مقبولیت دس پوائنٹس تک گر گئی ہے۔