ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے مغربی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک دہشتگردی اور بغاوت کرنے والوں کی حمایت کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے مغربی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک  دہشتگردی اور بغاوت  کرنے والوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ترکی کے صدر نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ بدقسمتی سے جنہیں ہم دوست سمجھتے ہیں وہ دہشتگردوں اور بغاوت کی سازش کرنے والوں کے حامی اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلح افواج کی تنظیم نو کے حوالے سے اقدامات نہ کیے گئے تو فتح اللہ گولن سے وابستہ تنظیم فوج پر اپنا قبضہ مکمل کرلے گی۔اردوغان نے کہا کہ اقتدار پر قبضے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ اردوغان نے کہا کہ بغاوت کی کوشش کی پیشگی اطلاع نہ ملنے کی وجہ یہ تھی کہ خفیہ ایجنسی پر گولن کے حامیوں کا قبضہ تھا، ہم اپنی انٹیلی جنس کی بھی تنظیم نو کرینگے۔واضح رہے کہ ترکی میں ناکام  فوجی بغاوت کے پیچھے امریکہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل  کا ہاتھ ہے۔