افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ٹرک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں غیر ملکی فوجیوں کے گیسٹ ہاؤس اور لاجسٹک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ٹرک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں غیر ملکی فوجیوں کے گیسٹ ہاؤس اور لاجسٹک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی  اطلاع نہیں ملی ہے۔
اطلاعات کے مطابق طالبان نےدھماکےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور دعوی کیا ہے کہ حملہ آورغیر ملکی فورسز کے کمپاؤنڈ میں داخل ہوگئے ہیں اور حملے میں درجنوں افرادہلاک ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی ہے ۔