امریکہ نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی کشمیری عوام پر طاقت کے بے جا استعمال اور وہاں ہونے والی ہلاکتوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی کشمیری عوام پر طاقت کے بے جا استعمال اور وہاں ہونے والی ہلاکتوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کشمیر میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور فریقین سے مسئلے کا پر امن نکالنے پر زور دیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہندوستان میں  بڑھتے ہوئے عدم برداشت اور مذہبی اقلیتوں پر انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے تشدد کے واقعات پربھی  شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آزادی مذہب اور آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں اور ہندوستانی عوام کو ان کے تشدد آمیز نظریے کا احساس دلانے کے لیے کام کرتے رہیں گے جو کہ ہندوستان اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے۔کشمیر میں گزشتہ 20 سے زائد دنوں سے جاری کرفیو اور پرتشدد واقعات میں 50 سے زائد کشمیریوں کی ہلاکت کے حوالے سے جان کربی کا کہنا تھا کہ ہمیں کشمیر میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی رپورٹس ملی ہیں اور ہمیں اس پر تشویش ہے۔