ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز نےحریت رہنماؤں سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق ، یاسین ملک اور آغا سید حسن موسوی سمیت کئی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے آغا سید حسن نےبڈگام میں پولیس محاصرے کو توڑ کر ایک جلوس کی قیادت کی، جس کے بعد پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز نےحریت رہنماؤں سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق ، یاسین ملک اور آغا سید حسن موسوی سمیت کئی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے آئا سید حسن نےبڈگام میں  پولیس محاصرے کو توڑ کر ایک جلوس کی قیادت کی ،جس کے بعد پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا۔ آغا سید حسن نےحقوق انسانی کےعالمی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائي نہ بنیں بلکہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور ہندوستانی حکومت کی کشمیری عوام کے خلاف جارحیت بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گذشتہ  21 روز سے کرفیو نافذ ہے، ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سےاس دوران 59 کشمیری ہلاک  اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں۔