اجراء کی تاریخ: 30 جولائی 2016 - 00:59

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گاڑی میں دھماکے سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گاڑی میں دھماکے سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں افغان پارلیمنٹ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ شامل ہیں۔
دھماکہ دارالحکومت کابل کے علاقے کوٹ سنگی میں ہوا، دھماکہ خیز مواد کوٹ سنگی فلائی اوور کے نزدیک کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔
دھماکے میں افغان پارلیمنٹ کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ خلیل اللہ سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے، عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔