مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں گذشتہ تین روز سے مسلسل بارشوں کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک اور 21 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریاست اترا کھنڈ ،آسام اور بہار میں بارش کی تباہی کے مناظر جگہ جگہ نظر آرہے ہیں ، اترا کھنڈ میں تیز پانی کا ریلہ موٹر سائیکل سوار کو اپنے ساتھ بہا کرلے گیا۔
آسام میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔ بہار میں کئی علاقے زیر آب آنے سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 28 جولائی 2016 - 18:44
ہندوستان میں گذشتہ تین روز سے مسلسل بارشوں کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک اور 21 لاپتہ ہوگئے ہیں۔