اجراء کی تاریخ: 26 جولائی 2016 - 14:14

شمالی فرانس کے ایک چرچ میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 راہباؤں اور ایک پادری سمیت 6 افراد کو یرغمال بنالیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو ہلاک کرکے مغویوں کو بازیاب کرالیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی فرانس کے ایک چرچ میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 راہباؤں اور ایک پادری سمیت 6 افراد کو یرغمال بنالیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو ہلاک کرکے مغویوں کو بازیاب کرالیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق شمالی فرانس کے علاقے نورمینڈے میں موجود ایک چرچ میں چاقوؤں سے مسلح 2  افراد داخل ہوگئے اور چرچ میں موجود پادری  اور 2 راہباؤں سمیت  6 افراد کو یرغمال بنالیا۔ فرانسیسی ذرائع کے مطابق  مسلح افراد کے پاس چاقو  تھے جبکہ واقعہ پیش آنے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا  ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی  اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا  جبکہ چرچ میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بھی اقدامات شروع کردیے۔ پولیس نے تھوڑی دیر کی تگ و دو کے بعد دونوں مسلح افراد کو ہلاک کرکے تمام یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ذرائع کے مطابق فرانس میں دشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے  جن مغربی ممالک نے سعودی عرب کے اشارے پر شام میں بیشمار دہشت گرد روانہ کئے تھے اب وہ خود دہشت گردی کا شکار ہوگئے ہیں۔