جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں معذور افراد کے سینٹر میں ایک شخص نے گھس کر چاقو کے وار کرکے 20 افراد کو قتل اور 45 کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں معذور افراد کے سینٹر میں ایک شخص نے گھس کر چاقو کے وار کرکے 20 افراد کو قتل اور 45 کو زخمی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کردیا گیاہےجہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کی عمر 20 سال کے قریب ہے اور وہ معذور افراد کے سینٹر میں کام کرتا تھا تاہم کچھ روز قبل اس کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور معذور افراد کے سینٹر پر حملے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد ایک قریبی پولیس اسٹیشن میں حملہ آور نے گرفتاری دے دی ہے۔