مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کر کے خود بھی خود کشی کرلی ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے بسٹراپ کے ایک اپارٹمنٹ میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 2 بچوں اور 2 خواتین کو قتل کردیا اور پھر خود بھی خود کشی کر لی۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر فائرنگ کے واقعہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی ٹیکساس کے شہر کیلین میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔