مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک عوامی مظاہرے پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خودکش حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ وہابی دہشت گرد عوامی اجتماعات کو بربریت کا نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا ثبوت فراہم کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چھپ چھپا کر حملے کرنا اسلامی ، اخلاقی اور انسانی تعلیمات کے منافی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تمام ممالک کے درمیان سنجیدہ تعاون کی ضرورت ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 جولائی 2016 - 00:20
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک عوامی مظاہرے پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خودکش حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔