مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے کہا ہے کہ عراق کا دس فیصد علاقہ داعش کے قبضہ میں رہ گيا ہے جسے عنقریب آواد کرالیا جائے گا۔ عراقی وزیر دفاع نے کہا کہ عراقی فوج کو داعش پر اہم کامیابیاں ملی ہیں لیکن عراق میں اب بھی سکیورٹی کا مسئلہ بڑا اہم مسئلہ ہے۔ خالد العبیدی نے کہا کہ عراق کو اپنی سرحدوں پر جدید ٹیکنالوجی اور وسائل نصب کرنے کی ضرورت ہے اور سرحدوں پر دہشت گردوں کو روکنا بڑا اہم ہے۔
اجراء کی تاریخ: 22 جولائی 2016 - 13:30
عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے کہا ہے کہ عراق کا دس فیصد علاقہ داعش کے قبضہ میں رہ گيا ہے جسے عنقریب آواد کرالیا جائے گا۔