مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کےدوران ہلاک افرادکی تعداد290ہوگئی۔ صدر طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ ناکام بغاوت کے منصوبہ سازوں کو سزائے موت دینے میں مزید تاخیر نہیں کریں گے۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق جمعہ کی شب ناکام بغاوت کے دوران مرنے والوں کی تعداد 290تک پہنچ گئی ہے ۔ مرنے والوں میں 109شہری شامل ہیں جبکہ 100سے زائد باغی فوجی بھی مارے گئے جبکہ 1500سے زائد افراد زخمی ہیں۔
ملک بھر میں چھاپے مار کر 6ہزار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں فوج کے جنرل بھی شامل ہیں، ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے اردوغان حکومت نے 2745 ججوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
ترک پولیس نےگرفتار 13فوجی اہلکاروں کو مقامی عدالت میں پیش کیا ۔ جن پر بغاوت کے دوران ساحلی علاقے میں ہوٹل پر بمباری میں ملوث ہونے کا الزام ہے،جہاں صدر طیب اردوغان موجود تھے ۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے انقرہ میں بغاوت کے دوران جاں بحق ہونے والے شہریوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
اجراء کی تاریخ: 18 جولائی 2016 - 15:38
ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کےدوران ہلاک افرادکی تعداد290ہوگئی۔ صدر طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ ناکام بغاوت کے منصوبہ سازوں کو سزائے موت دینے میں مزید تاخیر نہیں کریں گے۔