آرمینیائی پولیس کے ہیڈکوارٹر پر مسلح افراد نے حملہ کرکے اسے اپنے قبضہ میں لےلیا ہے جس کے دوران ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آرمینیائی پولیس کے ہیڈکوارٹر پر مسلح افراد نے حملہ کرکے اسے اپنے قبضہ میں لےلیا ہے جس کے دوران ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے پولیس کے سربراہ کو یرغمال بنالیا ہے۔سکیورٹی فورسز نے علاقہ کومحاصرے میں لے لیا ہے مسلح افراد نے آرمینیا کے صدر سے عہدے سے مستعفی ہونےے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلح افراد نے حکومت مخالف رہنما جیرازسفیلیان کو بھی جیل سے آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اہلکار مسلح افراد سے تسلیم ہونے کے لئے مذاکرات کررہے ہیں مذاکرات کی ناکامی کے بعد کارروائی متوقع ہے۔