پاکستان نے کشمیر کی صورتحال پرعالمی کانفرنس بلوانے کا فیصلہ کیا ہے اس علاوہ وادی میں ہندوستانی فوجی جارحیت بند نہ ہونے تک ہندوستان سے معطل ہونے والے مذاکرات بھی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کی صورتحال پرعالمی کانفرنس بلوانے کا فیصلہ کیا ہے اس علاوہ وادی میں ہندوستانی فوجی جارحیت بند نہ ہونے تک  ہندوستان سے معطل ہونے والے مذاکرات بھی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکام نے ہندوستانی حکام کو حالیہ دنوں میں کشمیرکی صورتحال پرکیے جانے والے احتجاج سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت کشمیرمیں نہتے عوام پر ظلم وزیادتی کا سلسلہ فوری بند کرے۔پاکستان کو کشمیرکی صورتحال پر شدید تشویش ہے اگر ہندوستانی حکومت نے کشمیر میں جارحیت کا سلسلہ بندنہ کیا توپاکستان ہندوستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات پرنظر ثانی کرسکتا ہے۔پارلیمانی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ کی مشاورت سے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کی آئندہ حکمت عملی کو مرتب کیا جائے گا۔ پاکستانی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام ممالک میں اپنے سفیروں کو ہدایت کردی ہے کہ وہ متعلقہ حکومتوں کو کشمیر کے بارے میں آگاہ کریں۔