مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاہے کہ ترکی کے پاس ملک میں فوجی باغی گروہ کی بغاوت پر فتح اللہ گولن کےخلاف ثبوت ہیں توپیش کرے ترک صدر اور وزیر اعظم نے فوجی بغاوت کا الزام فتح اللہ گولن پر عائد کرتے ہوئے اس کے تمام حامیوں کو سرکاری اداروں سے چھاٹنے کا حکم دیدیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کو بے دخل کرنے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ،اگر ترکی کے پاس فوجی بغاوت میں فتح اللہ گولن کی مداخلت کے ثبوت ہیں تو وہ پیش کرے ۔
واضح رہے کہ فوجی گروہ کی بغاوت کو پسپا کرنے کے بعد ترک صدر طیب اردوغان نے فتح اللہ گولن پر دوسری بار بغاوت کا الزام لگاتے ہوئے کہاتھا کہ باغی ٹولہ پنسلوینیا سے ہدایات لے رہا تھا ۔جس کے بعد فتح اللہ گولن نے ترک حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کر دیا تھا ۔
اجراء کی تاریخ: 17 جولائی 2016 - 00:06
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاہے کہ ترکی کے پاس ملک میں فوجی باغی گروہ کی بغاوت پر فتح اللہ گولن کےخلاف ثبوت ہیں توپیش کرے ترک صدر اور وزیر اعظم نے فوجی بغاوت کا الزام فتح اللہ گولن پر عائد کرتے ہوئے اس کے ہزاروں حامیوں کو سرکاری اداروں سے چھاٹنے کا حکم دیدیا ہے ۔