مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونانی حکام کے مطابق ترکی کے ایک ملٹری بلیک ہاک ہیلی کاپٹر نے یونان کے شمالی علاقہ الیگزینڈروپولی میں لینڈنگ کی ہے ۔حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 8فوجی اہلکار سوار تھے جنہوں نے یونان میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔تاطلاعات کے مطابق ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد مبینہ طور پر باغیوں کے ایک گروپ نے فرار ہو کر یونان میں سیاسی پناہ کی درخواست کر دی ہے۔ادھر ترک وزیرخارجہ نے یونان سے8اہلکاروں کی واپسی کامطالبہ کردیاہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ شب ترکی میں فوج کے ایک دھڑے نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی جس کے بعد سے ملک کی سیاسی صورتحال انتہائی دگر گوں ہے اگرچہ عوام کی بروقت مداخلت نے فوج کے مذموم ارادو ں کو ناکامی سے دوچار کردیا ہے تاہم ملک کی سیاسی صورتحال اب بھی افراتفری کا شکار ہے ۔ ترک وزير اعظم کے مطابق اب تک 15ج سےزائد افراد ہلاک اور 3000 باغی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 16 جولائی 2016 - 17:20
یونانی حکام کے مطابق ترکی کے ایک ملٹری بلیک ہاک ہیلی کاپٹر نے یونان کے شمالی علاقہ الیگزینڈروپولی میں لینڈنگ کی ہے ۔حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 8فوجی اہلکار سوار تھے جنہوں نے یونان میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔