اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے ترکی میں جاری بحران پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں امن و ثبات اور ترک عوام کی سکیورٹی اور حفاظت کا مسئلہ اہم مسئلہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں  ترکی میں جاری بحران پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں امن و ثبات اور ترک  عوام کی سکیورٹی اور حفاظت کا مسئلہ اہم مسئلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجود شرائط میں عوامی اتحاد بہت اہم ہے۔