افغانستان کے مشرقی حصے میں امریکی ڈرون حملے میں 2 داعش دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی حصے میں امریکی ڈرون حملے میں 2  داعش دہشت گرد  ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے نگرہار میں امریکی ڈرون نے ایک کمپاونڈ پر میزائل داغے تھے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون نے ضلع اچن میں حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کا تعلق وہابی شدت پسند گروپ داعش سے ہے۔