مہر خبررساں ایجنسی کی اردوسروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مدافع حرم شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں اللہ تعالی کی راہ میں جہاد کرنے والوں کو ایمانی سرحدوں کا مدافع قراردیا ہے۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم شہداء، جانبازوں اور ایثار گروں اور ان کے اہلخانہ کی مجاہدت اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انھیں کبھی فراموش نہیں کرےگی ۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ شہداء اور ان کے اہلخانہ ایرانی قوم اور ملک کے چشم و چراغ ہیں جو ایمانی سرحدوں کے محافظ اور مدافع ہیں۔صدر حسن روحانی نے شہداء کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے صبر پر اللہ تعالی نے اجر و پاداش دینے کا وعدہ کیا ہے اور اللہ تعالی اپنے وعدوں میں سچا ہے۔ صدر حسن روحانی نے شہید حمید اسداللہی اور شہید سعیدسیاح طاہری کے اہلخانہ سے علیحدہ علیحدہ ان کے گھروں پر حاضر ہو کر ملاقات کی اور مدافع حرم تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اجراء کی تاریخ: 14 جولائی 2016 - 00:59
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مدافع حرم شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں اللہ تعالی کی راہ میں جہاد کرنے والوں کو ایمانی سرحدوں کا مدافع قراردیا ہے۔