پاکستان کے علاقہ اوکاڑہ کے گاؤں 28 آر ٹو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر پاکستان کےحساس اداروں اور پولیس نے مل کر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 خونخوار وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ اوکاڑہ کے گاؤں 28 آر ٹو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر حساس اداروں اور پولیس نے مل کر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 خونخوار وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ جس میں کلاشنکوف، بارودی مواد، راکٹ لانچر اور ڈیٹونیٹر شامل ہیں۔ اس کارروائی میں پولیس کے دو اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں جنھیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ہلاک ہونے  دہشت گردوں کی لاشیں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس سے 4 شناختی کارڈ اور ڈی پی او آفس کے نقشے بھی برآمد ہوئے جن کی شناخت عامرحبیب، سعید الرحمان، سمیع، یاسب الرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق شانگلہ، بنوں، ہنگو اور اٹک سے ہے۔ علاقے کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کے ساتھیوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے ہے۔