اٹلی میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم سے 20 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ھرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم سے 20 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی اٹلی کے قصبے باری میں 2 مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ 35 زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی، ریسکیو آپریشن میں تمام لاشوں اور زخمیوں کو ٹرین سے باہر نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ دونوں ٹرینیں ایک ہی ٹریک پر ایک دوسرے کے سامنے آگئیں جس کے نتیجے میں تصادم ہوا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔