مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں سنی کرد باغیوں کے حملوں میں 6 ترک فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترکی میں کرد پارٹی کے 2 مختلف حملوں میں 6 فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک جب کہ 10 فوجیوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ترک آرمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پہلے واقعے میں گشت پر مامور فوجی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک جب کہ دوسرے واقعے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار سمیت مقامی گارڈ مارا گیا، واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرکے علاقے میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 جولائی 2016 - 13:00
ترکی میں سنی کرد پارٹی کے حملوں میں 6 ترک فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوگئے ہیں۔