مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کے قتل کے خلاف احتجاج شدت اختیار کرگيا ہےجبکہ پولیس نے نیویارک میں 74مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ امریکہ میں سیام فام افراد کے قتل کے خلاف مظاہروں میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے ۔ نیویارک میں سیکڑوں افراد نے سیاہ فام افراد کے قتل کے حالیہ واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ پولیس نے درجنوں مشتعل افرادکو گرفتار کر لیا۔
ریاست منی سوٹا کے شہر سینٹ پال میں بھی مظاہرین نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر دائر ےکی شکل میں مظاہرہ کیا اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں مظاہرین نے ہائی وے بلا ک کردی ۔ پولیس نے مرچوں کا اسپرے کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔
امریکہ میں سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے حالیہ واقعات پر برطانیہ میں بھی لوگ سڑکوں پر نکلے اور متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ جنوبی لندن کے علاقے برکسٹن میں سیکڑوں افراد نے سڑک پر دھرنا دیا جس کے باعث کئی گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی۔
جمعرات کو امریکی شہر ڈیلس میں پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکارہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔ سیاہ فاموں کی بڑھتی ہوئی اموات کے خلاف لوزیانا اور واشنگٹن سمیت دیگرریاستوں میں بھی مظاہرے کیےجارہےہیں۔
اجراء کی تاریخ: 10 جولائی 2016 - 16:26
امریکہ میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کے قتل کے خلاف احتجاج شدت اختیار کرگيا ہےجبکہ پولیس نے نیویارک میں 74مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔