مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں یورپی یونین سے الگ ہونے کے سوال پر 23 جون کو ہونے والے ریفرنڈم سے قبل اور اس کے بعد ملک میں نفرت کی بنیاد پر کئے جانے والے جرائم کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔یہ بات برطانوی پولیس کی طرف سے بتائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق 16 جون سے 30 جون تک کے عرصے میں تین ہزار سے زائد ایسے جرائم پولیس کو رپورٹ کئے گئے ۔ نیشنل پولیس چیفس کونسل کے مطابق یہ تعداد گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ہونے والے ایسے جرائم کے مقابلے میں 42 فیصد زیادہ ہے۔ اس نوعیت کے سب سے زیادہ جرائم 25 جون کو کئے گئے جن کی تعداد 289 تھی۔ بریگزٹ کے سوال پر ریفرنڈم کے نتائج 24 جون کو سامنے آئے تھے جس میں برطانوی عوام کی اکثریت نے یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 9 جولائی 2016 - 13:42
برطانیہ میں یورپی یونین سے الگ ہونے کے سوال پر 23 جون کو ہونے والے ریفرنڈم سے قبل اور اس کے بعد ملک میں نفرت کی بنیاد پر کئے جانے والے جرائم کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔