مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکسا س کے شہر ڈیلس میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے والے شخص مکاہ جانسن کے مکان سے بم بنانے کا مواد، رائفلز اور جنگی جرنل برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے ان اطلاعات کی بھی تصدیق کی ہے کہ 25 سالہ جانسن امریکی فوج میں رہ چکا تھا۔پولیس کے مطابق وہ سیاہ فام لوگوں پر پولیس کی فائرنگ کے واقعات سے پریشان تھا اور سفید فام اہلکاروں کو مارنا چاہتا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور چھ اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 9 جولائی 2016 - 08:17
امریکی ریاست ٹیکسا س کے شہر ڈیلس میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے والے شخص مکاہ جانسن کے مکان سے بم بنانے کا مواد برآمد ہوا ہے۔