عراق کے صوبہ صلاح الدین میں دہشت گردوں نے حضرت سید محمد بن الہادی کے مزار پر حملہ کرکے 80 افراد کو شہید اور زخمی کردیا ،عراقی حکومت نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظءار کرتے ہوئےصوبہ صلاح الدین میں تین دن تک سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ صلاح الدین میں دہشت گردوں نے حضرت سید محمد بن الہادی کے مزار پر حملہ کرکے 80 افراد کو شہید اور زخمی کردیا جبکہ عراقی حکومت نے صوبہ صلاح الدین میں تین دن سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ صلاح الدین کی اعلی کونسل نے داغدار اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صوبہ میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے کل رات  سید محمد کے حرم پر خودکش حملے اور فائرنک کرکے 30 افراد کو شہید اور 50 کو زخمی کردیا۔