مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے علاقہ بلد میں دسویں امام کے فرزند حضرت محمد بن ہادی کے حرم مبارک پر بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
اطلاعات کے مطابق داعش نے ایک بیان میں عراق کے صوبہ صلاح الدین میں بلد کے علاقہ میں سید محمد بن ہادی کے مزار پر بم دماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ داعش دہشت گردوں نے حضرت سید محمد بن ہادی کے مزار پر بم دھماکوں اور خود کش حملوں میں عید فطر کی خوشی منانے کے لئے ائے ہوئے 35 افراد کو شہید اور 60 سے زائد افراد کو زخمی کردیا ہے۔ واضح رہے کہ داعش دہشت گردوں کو عراق میں زبردست شکست و ناکامی کا سامنا ہے اور وہابی دہشت گرد اپنی شکست کا انتقام عوامی جگہوں اور اجتماعات پر بم دھماکوں اور خودکش حملوں کے ذریعہ لے رہے ہیں۔ داعش وہابیوں کا وہ گروہ ہےجس کا سلسلہ نسب یزید، معاویہ، ہندہ جگر خوارہ اور ابوسفیان سے ملتا ہے۔