مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست لوزیانامیں سفید فام پولیس اہلکاروں نےسیاہ فام شخص کےسینےپرگولی مارکر ہلاک کردیا ہے۔سیاہ فام جس کا نام الٹن اسٹرلنگ تھا اس کوقتل کرنیوالےاہلکاروں کوجبری رخصت پربھیج دیاگیا ہے۔ اس واقع کے بعد فرگوسن،بالٹی موراورنیویارک کےبعدبیٹن روج میں بھی سیاہ فام شہری کی موت پرمظاہرےہورہے ہیں۔ ایک عینی شاہد عبد اللہ کا کہنا ہے کہ میرےدوست کومیرےسامنےگولی مار کر ہلاک کیا گيا۔
الٹن اسٹرلنگ کودکان کےباہرسرعام گولی مارنےکی وڈیوانٹرنیٹ پرجاری ہوگئی ہے ۔جس میں سفیدفام پولیس اہلکاروں اورسیاہ فام شخص کےدرمیان تکراردیکھی جاسکتی ہے امریکہ میں سیاہ فام افراد کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 جولائی 2016 - 15:26
امریکی ریاست لوزیانامیں سفید فام پولیس اہلکاروں نےسیاہ فام شخص کےسینےپرگولی مارکر ہلاک کردیا ہے۔