اجراء کی تاریخ: 7 جولائی 2016 - 00:46

مصر میں ایک کشتی دریائے نیل میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں چار پاکستانی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  مصر میں ایک کشتی دریائے نیل میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں چار پاکستانی ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق چھ پاکستانیوں کو بچا لیا گیا ہے۔ حادثے میں ایک خاتون اور دو بچے ابھی تک لاپتہ ہیں۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی ایک پل سے ٹکرا گئی۔امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جنہوں نے اپنی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔