مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں مختلف ممالک کے 30 ہزار وہابی دہشت گرد موجود ہیں۔اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے حکام نے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ مذکورہ دہشت گردوں کی واپسی پر ان کے آبائی ممالک میں حملوں کا خدشہ بڑھ جائے گا۔
اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اور انسداد دہشت گردی کمیٹی کے سربراہ جین پاول لوبارڈے کا کہنا تھا کہ 'جنگ زدہ علاقے شام اور عراق میں غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودہ تعداد بہت زیادہ ہے۔جنیوا میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'ان کی تعداد تقریبا 30 ہزار ہے، اور اب عراق میں داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں کمی آرہی ہے، ہم انھیں واپس جاتے دیکھ رہے ہیں، یہ لوگ نہ صرف یورپ بلکہ تیونس اور مراکش میں بھی واپس جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 'دہشت گردوں کی جانب سے ان کے آبائی ممالک میں حملوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے، تاکہ ان ممالک میں جوابی دباو بڑھایا جائے۔