اجراء کی تاریخ: 5 جولائی 2016 - 12:11

افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے کمانڈر سمیت 12 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے کمانڈر سمیت 12 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیر کی شام سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع کوٹ میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں دہشتگردوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا ۔اس فضائی حملے کے نتیجے میں داعش دہشت گردوں کے ہتھیار بھی تباہ ہوگئے ہیں ۔