مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے کےقریب حملہ کرنیوالا شخص پاکستانی شہری تھا۔ سعودی حکام کے مطابق جدہ میں امریکی قونصل خانہ کے قریب حملہ 35برس کےپاکستانی عبداللہ گلزارخان نےکیا۔ جو12 سال سےسعودی عرب میں مقیم تھا،12 برس سےسعودی عرب میں مقیم گلزارخان جدہ میں ڈرائیور کی حیثیت سےکام کررہاتھااوربیوی، بچوں اورسسرالیوں کےساتھ آبادتھا۔ سعودی حکام کےمطابق خودکش حملہ آورنےکسی اہلکارسےبات نہیں کی تھی اوریہ بھی واضح کیاگیاہےکہ خودکش جیکٹ مکمل طورپرنہیں پھٹ سکی تھی۔جس کےسبب جسم سےجڑےدیگربم فوری طورپرناکارہ بنالیے گئے۔دہشتگردکےقبضےسے6 ہینڈگرینیڈبھی برآمدکیےگئے۔
اجراء کی تاریخ: 5 جولائی 2016 - 11:59
سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے کےقریب حملہ کرنیوالا شخص پاکستانی شہری تھا۔ جو12 سال سےسعودی عرب میں مقیم تھا.