مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے قریب بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 18 زائرین زخمی ہوگئے ہیں سعودی عرب کی ناقص کار کردگی کی بنا پر ہر سال سیکڑوں زائرین لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رمضان المبارک کی مقدس میں رات میں عبادت کے لیے نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد الحرام میں موجود تھی کہ اس دوران وہاں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے جن میں عمرہ معتمرین شامل ہیں۔ہر سال دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد رمضان المبارک کے دوران عمرے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچتی ہے لیکن سعودی عرب کی ناقص کار کردگی کی بنا پر ہر سال سیکڑوں زائرین لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال حج کے موقع پرمنٰی میں سعودی عرب کی ناقص کارکردگی اور غفلت کی بنا پر 2000 سے زائد حجاج کرام شہید ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ سال ہی مسجد الحرام کے صحن میں کرین گرنے سے 100 سے زائد حاجی جاں بحق اور 200 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 3 جولائی 2016 - 01:29
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے قریب بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 18 زائرین زخمی ہوگئے ہیں سعودی عرب کی ناقص کار کردگی اور غفلت کی بنا پر ہر سال سیکڑوں زائرین لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔