بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ریسٹورنٹ پر خونخوار وہابی دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ کے ریسٹورنٹ پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6حملہ آور مارے گئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا، افسوسناک واقعے پر بنگلہ دیش میں دو روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرداور خونخوار  تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔