اجراء کی تاریخ: 2 جولائی 2016 - 17:21

مصر کے وزیر خارجہ عراق پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عراق کے وزیر خارجہ اور دیگر اعلی حکام سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری اور دیگر اعلی حکام سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ عراق اور مصری کے باہمی تعلقات کافی مضبوط ہیں کیونکہ دونوں ممالک کو وہابی دہشت گردی کا سامنا ہے۔