ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان سےتمام معاملات پر مذاکرت کے لیے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ  نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان  پاکستان سےتمام معاملات پر مذاکرت کے لیے تیار ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر سی بات ہے کہ مذاکرات کے لئے ماحول کا تشدد اور دہشت گردی سے پاک ہونا ضروری ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ واقعے  سے مذاکراتی عمل کو شدید دھچکہ پہنچا اور پاکستان کو اس ضمن میں اہم اقدامات اٹھانے ہوں گے۔