پاکستانی گلوکار اور ٹی وی آرٹسٹ ندیم جعفری کی گاڑی پر موٹرسائیکل سواردہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی گلوکار اور ٹی وی آرٹسٹ ندیم جعفری کی گاڑی پر موٹرسائیکل سواردہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ٹی وی آرٹسٹ ندیم جعفری کی گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم وہ محفوظ رہے جب کہ ملزمان موبائل فونز، نقدی، کیش اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے ہیں۔ ندیم جعفری کے مطابق  وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ گھر سے نکلے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر ان کی گاڑی کو روکا اور خدشہ تھا کہ وہ انہیں قتل کرنے آئے ہیں تاہم ملزمان نے نقدی، موبائل فونز کا تقاضا کیا اس موقع پر ان کے دوستوں اور ملزمان کی تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزمان نقدی،موبائل فونز اور 40 سے 50 لاکھ روپے کے چیک لے کر فرار ہوگئے اور جاتے ہوئے گاڑی پر فائرنگ بھی کی جس کے جواب میں ان کے دوستوں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔