مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان ہندوستان کےساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے، مذاکرات کشمیر، سیاچن، سرکریک سمیت تمام معاملات پر ہوں گے۔ پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم کا یہ بیان غلط ہے کہ پاکستان مذاکرات کرنا نہیں چاہتا، حقیقت تو یہ ہے کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کی وجہ سے بات چیت سے گریز کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ تجارت، ویزے اور دیگر معاملات پر بھی مذاکرات چاہتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 30 جون 2016 - 01:21
پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان ہندوستان کےساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے، مذاکرات کشمیر، سیاچن، سرکریک سمیت تمام معاملات پر ہوں گے۔