مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ے کہ ترکی کے صدررجب طیب اردوغان اور روس کے صدر پوتین نے ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ ترکی کی طرف سے نومبر میں روس کا جنگی طیارہ گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے صدور کی یہ پہلی ٹیلیفونی گفتگو ہے۔ روسی ترجمان نے گفتگو کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے روس کا جنگی طیارہ گرانے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے صدور کے درمیان یہ پہلی بات چیت ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 جون 2016 - 16:27
ترکی کے صدررجب طیب اردوغان اور روس کے صدر پوتین نے ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ۔