ترک صدر رجب طیب اردغان نے روس کا طیارہ مار گرانے پر روسی صدر ولادی میر پوتین سے باقاعدہ طور پر معافی مانگ لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردغان نے روس کا طیارہ مار گرانے پر روسی صدر ولادی میر پوتین سے باقاعدہ طور پر معافی مانگ لی ہے۔اطلاعات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردغان نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے روس کا طیارہ گرانے پر معافی مانگ لی ہے۔ روسی صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر پیوتین کو طیب اردغان کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے روسی طیارے میں مارے جانے والے پائلٹ کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تحریری طور پر معافی مانگ لی ہے ہے۔ ترجمان کے مطابق طیب اردغان نے خط میں کہا ہے کہ ترکی اور روس کے درمیان دوستانہ اور روایتی تعلقات کی بحالی کے لیے ترکی تمام تر ممکنہ اقدامات کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ ترکی کے صدر پہلے معافی نہ مانگنے پر اصرار کرتے رہے ہیں لیکن وہ اپنا مؤقف بہت جلد بدل دیتے ہیں