مہر خبررساں ایجنسی نے عراق کی سرکاری خبررسان ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری عراق کے آزاد شدہ شہر فلوجہ پہنچ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطاقب سلیم الجبوری فلوجہ کے آوادہ شدہ مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے جنھیں حال ہی میں عراقی فورسز اور سنی و شیعہ قبائل نے سعودی عرب سے منسلک وہابی داعش دہشت گردوں سے آزاد کیا ہے۔ اس سفر میں عراق کے بعض اعلی حکام بھی جبوری کی ہمراہی کررہے ہیں۔